Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج ورلڈ ٹور فائنل کاآغاز،نڈال کی شرکت غیریقینی

آج ورلڈ ٹور فائنل کاآغاز،نڈال کی شرکت غیریقینی

لندن۔11نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کے گھٹنے کی چوٹ ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے اور اتوار سے شروع ھونے والے سیزن کے آخری ٹینس ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں ان کا کھیلنا غیر یقینی ہے ۔31 سالہ نڈال گزشتہ ہفتے پیرس ماسٹرز ٹورنمنٹ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور کوارٹر فائنل کھیلنے سے پہلے ہی وہ ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوئے ۔ نڈال کو اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں پیر کو بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے ۔نڈال اس سال کا اختتام نمبر ایک پر کرنا یقینی بناچکے ہیں۔ نڈال نے کہا اگر مجھے لگتا ہے کہ میں ٹورنمنٹ کے لئے تیار ہو سکتا ہوں تو میں ٹورنمنٹ کھیلوں گا۔سیز ن کے اس اختتامی ٹورنمنٹ میں سر فہرست 8 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں نڈال کے ہمراہ راجر فیڈرر پر توجہ مرکوز ہے اور امید کی جارہی ہے کہ سیزن کے آغاز پر آسٹریلین اوپن کے بعد سیزن کے اختتام پر فیڈرر۔نڈال فائنل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT