Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آج ٹول کارڈ کی اجرائی ‘ ٹیکس ادائیگی کیلئے ٹول پلازا پر رکنے کی ضرورت نہیں

آج ٹول کارڈ کی اجرائی ‘ ٹیکس ادائیگی کیلئے ٹول پلازا پر رکنے کی ضرورت نہیں

حیدرآباد۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) آوٹر رِنگ روڈ پر ٹول ٹیکس ادا کرنے کیلئے گاڑیاں روکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر 27 نومبر کو ٹول کارڈ کی رسم اجرائی انجام دیں گے۔ اگر آپ اوٹر رنگ روڈ سے سفر کررہے ہیں تو گاڑیاں روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گیٹ کے کھولے اور بند کریں بغیر گاڑی چلاتے ہوئے ٹول ٹیکس ادا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیٹی فیکشن ڈیوائز (آر ایف آئی ڈی) کو اوٹر رنگ روڈ کے دو ٹول گیٹ پر تنصیب کیا جارہا ہے۔ گچی باؤلی تا شمس آباد اور نانک رام گوڑہ تا شمس آباد کے درمیان موجود دونوں ٹول گیٹس پر اس سسٹم کو مربوط کیا جارہا ہے، جس کا 27 نومبر کو وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر افتتاح کریں گے۔ اس لئے اسمارٹ کارڈ کی طرز ٹول کارڈ تیار کیا گیا۔ گاڑی کے سامنے والے حصہ پر آر ایف آئی ڈی ٹیاگ لگانے کی ضرورت ہے۔ ریڈیو شعاعوں کے ذریعہ ٹیاگ اِسکیان کرتے ہوئے ٹول ٹیکس کارڈ سے ٹول ٹیکس منہا کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے۔ ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے کارڈ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ 200 روپئے ادا کرتے ہوئے ایچ ڈی اے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات ایچ ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس سسٹم پر عمل آوری سے ٹول بوتھ کے پاس گاڑیاں ٹھہرنے اور ٹریفک مسئلہ سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT