Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / آج پالی سیٹ 2015 امتحان ،انتظامات مکمل

آج پالی سیٹ 2015 امتحان ،انتظامات مکمل

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( آئی این این ) : ریاست تلنگانہ کے پالی ٹیکنیک کالجس میں داخلہ کے لیے پالی سیٹ 2015 بروز اتوار 31 مئی کو صبح 11 تا ایک بجے دن کے درمیان ریاست گیر سطح پر بیک وقت منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالی سیٹ امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے متعلقہ مراکز کو مقررہ وقت سے قبل ہی پہنچ جائیں ۔ 11 بجے دن کے بعد پہونچنے والے امیدواروں کو سنٹرس میں داخلہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اپنے ہمراہ ایچ بی 2 بی پنسل ، ربر اور شارپنر لائیں ۔ ہال ٹکٹس کے ذریعہ ہی داخلہ کی اجازت دی جائے گی ۔ جن امیدواروں کو ہال ٹکٹ وصول نہ ہوئے ہوں انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے ہال ٹکٹس polycetts.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کریں یا پھر قریبی کوآرڈینٹنگ سنٹر پرنسپل یا پھر ویب سائٹ پر دئیے گئے ہیلپ لائن نمبرس پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT