Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج پاکستان ۔ سری لنکا آخری ونڈے

آج پاکستان ۔ سری لنکا آخری ونڈے

ہمبنٹوٹا ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں و آخری او ڈی آئی کل یہاں دن ؍ رات میں کھیلا جائے گا۔ اظہر علی زیرقیادت پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ ڈمبولا میں سیریز کے پہلے ونڈے میں گرین شرٹس نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اگلے میچ میں انجیلو میتھیوز کی سری لنکن ٹیم نے شاندار واپسی کی اور دو وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ تاہم کولمبو میں تیسرے ونڈے میں پاکستانی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 135 رنز کے بڑے فرق سے ہرا کر ایک بار پھر برتری لے لی۔ پھر چوتھے میچ میں پاکستان نے میزبانوں کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1کی فیصلہ کن سبقت حاصل کی۔ پاکستان نے آخری ونڈے میں آئی لینڈرز کو مات دینے کی تیاریاں کی ہیں۔ مہمان ٹیم سیریز 4-1 سے اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں کی بھر پور پریکٹس کر تے ہوئے اپنی خامیوں کو دور کر نے کی کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT