Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج پاک۔نیوزی لینڈفیصلہ کن ٹوئنٹی20

آج پاک۔نیوزی لینڈفیصلہ کن ٹوئنٹی20

آکلینڈ۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کے علاوہ میزبان ٹیم کو سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔ونڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن دوسرے ٹی20 میچ میں بیٹنگ نے پہلی مرتبہ دورے میں عمدہ کھیل پیش کر کے پاکستان کو 200 سے زیادہ رنز تک رسائی دلائی جس کی بدولت پاکستان نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ کھیلا جائے گا جس میں کامیابی کی بدولت مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ایک کا مقام چھین کر خود اس منصب پر فائز ہو سکتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ اس وقت 125 نشانات کے ساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم 124 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اگر پاکستان تیسرے ٹی20 میچ میں کامیاب رہا تو 126 نشانات کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ ایک سو 123 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائے گا تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک برقرار رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT