Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج پاک۔نیوزی لینڈ ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز

آج پاک۔نیوزی لینڈ ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز

 

دبئی۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 درجہ میں پاکستان کا دوسرا مقام بھی خطرے میں پڑ گیا ہے تاہم مزید نیچے پھسلنے سے بچنے کیلیے کم سے کم ایک میچ جیتنا ہوگا۔پاکستان نے نئے سال کا آغاز پہلا مقام سے کیا تھا تاہم ایک ہی ہفتے میں نیوزی لینڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈز پراس طرز کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کوزیر کرکے نمبر ون ٹیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کے پاس اگرچہ ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر واپس لوٹنے کا موقع موجود ہے تاہم اس کے لیے اسے کیوی ٹیم اورحالات دونوں پر حاوی ہوتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی اگر پاکستان ٹیم پیر کے دن ویلنگٹن میں پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرے تو وہ پھر سے نمبرون ٹیم بن جائے گی۔ جمعرات کو آکلینڈ میں دوسرا میچ جیتنے سے اس مقام پر مہر ثبت ہوسکتی ہے لیکن اگر اس میچ میں شکست ہوگئی تو پھر ٹیم دوسرے نمبر پر چلی جائے گی،اگلے اتوار یعنی 28 جنوری کو وانگیری میں تیسرا میچ جیت کر پاکستان پھر سے پہلا مقام پر واپسی کرے گی،اگر پاکستانی ٹیم پہلا میچ جیت کر اگلے دونوں مقابلے ہار گئی تو پھر دوسرے نمبر پر ہی رہے گی لیکن اگر ونڈے سیریز کی طرح مختصر ترین فارمیٹ میں بھی وائٹ واش کی رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا تو درجہ بندی میں دوسرے سے چوتھے مقام پر جانا پڑے گا، اس صورت میں پہلا مقام پر نیوزی لینڈ کا موقف مستحکم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اگر سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کرے تو پھر نیوزی لینڈ کی چوتھے نمبر پر تنزلی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT