Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آج پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

آج پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹر بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 20 اگست کو جناپریہ اور حیدرگوڑہ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 11 تا 2 بجے دن کے درمیان لکشمی نگر ، جناپریہ حیدرگوڑہ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭    اے ڈی ای سی بی ڈی آسمان گڑھ کے بموجب 20 اگست کو چنچل گوڑہ ، آنند نگر ، کرما گوڑہ اور چھاونی برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 9-30 تا 1-30 بجے دن کے درمیان چنچل گوڑہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے جیل کوارٹرس ، آبدار خانہ ، ایم بی ٹی آفس ، کھلہ ، انجمن ، چنچل گوڑہ ، سرور جنگ کالونی ، مروا ہوٹل ، گرین لینڈ ہوٹل ، چنچل گوڑہ مین روڈ میں جب کہ آنند نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے آفیسرس میس ، ڈان اسکول ، بی بی کینسر ہاسپٹل ، ڈیلائیٹ کیفے ، راج دربار ، ابراہیم فنکشن ہال ، مولوی صاحب کی مسجد ، پلٹن پوسٹ آفس ، دیانند نگر ، واٹر ورکس ، اکبر باغ ، چنچل گوڑہ کڈنی ہاسپٹل ، میریڈین فنکشن ہال ، ملک پیٹ روڈ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح 2 بجے دن تا 6 بجے شام کے درمیان کرما گوڑہ اور چھاونی برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے کرما گوڑہ ، سعید آباد ، ہنومان ٹمپل ، کرما گوڑہ چھاونی ، مادنا پیٹ ٹمپل ، اپربستی ، شانتی نگر ، پرسٹن جونیر کالج کے علاوہ چھاونی فیڈر کے تحت کرما گوڑہ ، سعید آباد ، باغ جہاں آراء ، یاقوت پورہ نالہ ، چھاونی واٹر ورکس ، ریتی کی مسجد ، سرور جنگ ، دیوڑھی ، عظیم سائیکل ٹیکسی ، کرما گوڑہ ، چھاونی ، یاقوت پورہ اسٹیشن ، مادنا پیٹ تھری ٹمپل اور اپر بستی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT