Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج پونے کا بنگلور سے مقابلہ

آج پونے کا بنگلور سے مقابلہ

پونے۔21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مہیندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت رائزنگ پونے سوپر جوائنٹس اور ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی قیادت توجہ کا مرکز ہوگی کیونکہ دونوں ہی کپتان اپنی ٹیموں کو کامیابی کی سمت گامزن کرنے کی کوشش کریں گے ‘ جیسا کہ دھونی کی ٹیم پونے کو گذشتہ دو مقابلوں میں گجرات لائنس اور کنگس الیون پنجاب کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی جب کہ طاقتور تصور کی جانے والی بنگلور کی ٹیم کو ممبئی اور دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے ۔ مہیندر سنگھ دھونی کو جو کہ چینائی سوپر کنگس کی کامیاب قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن رواں سیزن ایک نئی ٹیم کی قیادت کرنے کی وجہ سے انہیں سب سے پہلے قطعی 11کھلاڑیوں کے انتخاب میںمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے نیز ٹیم کے اہم بولر تصور کئے جانے والے روی چندر اشون کے مظاہرے ان کے معیار کے مطابق نہیں ہے ۔ دوسری جانب بنگلور کی ٹیم کیلئے بولروں کے ناقص مظاہرے تشویش کا باعث ہے جیسا کہ گذشتہ مقابلہ میں 170 رنز کا اسکور بنانے کے باوجود ممبئی انڈینس کے خلاف بنگلورکے بولرس اسکور کا کامیاب دفاع نہ کرپائے ۔

TOPPOPULARRECENT