Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / آج چیف الیکٹورل آفیسر کا کل جماعتی اجلاس

آج چیف الیکٹورل آفیسر کا کل جماعتی اجلاس

سیاسی جماعتوں کی شکایات پر اطمینان بخش جواب کا امکان
حیدرآباد 8 نومبر ( این ایس ایس ) چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے کل 9 نومبر کو ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام اضلاع میں انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا اور 7 ڈسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کو پرسکون بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے تعاون طلب کیا جائیگا ۔ ریاست میں پرچہ جات نامزدگیوں کے ادخال کا عمل 12 نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس کے پیش نظر چیف الیکٹورل آفیسر کے کل جماعتی اجلاس کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ رجت کمار نے تمام قومی اور علاقائی جماعتوں کو اس اجلاس کیلئے مدعو کیا ہے ۔ انہوں نے ان جماعتوں سے کہا کہ انہوں نے اب تک جو مسائل اٹھائے ہیں وہ ان کے ساتھ رجوع ہوں اور امکان ہے کہ کمیشن کی جانب سے ان شکایات پر اب تک کی گئی کارروائی سے انہیں واقف بھی کروایا جائیگا ۔ امکان ہے کہ رجت کمار ان مسائل پر شکایت کنندہ جماعتوں کو اطمینان بخش جواب دینگے ۔ الیکشن کمیشن نے پہلے ہی ان قائدین کے تعلق سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جن کا مجرمانہ پس منظر ہے تاکہ انہیں اخبارات میں شائع کیا جاسکے اور ٹی وی خبروں میں پیش کیا جاسکے ۔ امکان ہے کہ اجلاس میں ان جماعتوں کو پرچہ جات نامزدگیوں کو خامیوں سے پاک طریقہ سے پر کرنے کے تعلق سے واقف کروایا جائیگا ۔ اگر ان پرچہ جات میں کوئی نقص رہ جائے تو پرچہ جات کو مسترد بھی کیا جاسکتا ہے ۔ جن امیدواروں کا مجرمانہ پس منظر ہے انہیں اس کی تفصیل بھی پیش کرنی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT