Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج ڈولفن اور پرتھ کے درمیان مقابلہ

آج ڈولفن اور پرتھ کے درمیان مقابلہ

موہالی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی ڈومیسٹک چمپیئن ٹیم برتھ اسکورچرس کل یہاں چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں اپنی مہم کا آغاز جنوبی افریقی ٹیم ڈولفنس کے خلاف افتتاحی مقابلہ سے کرے گی۔ پرتھ کی ٹیم کا زیادہ تر انحصار ایڈم ووجس اور ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں پر ہوگا۔ جیسا کہ موہالی کی وکٹ ان کے کھیل کے مطابق برتاؤ کرتی ہے جہاں مچل مارش حریف بولروں کیلئے مسائل کھڑے کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم میں تجربہ کار اسپنر براڈ ہاگ موجود ہیں جو بڑھتی عمر کے ساتھ مزید بہتر مظاہرہ کررہے ہیں۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میں نیتھن کلٹر نائیل کی موجودگی ٹیم کیلئے خوش آئند ہے۔ دوسری جانب ڈولفن میں مورنی وین وک کی قیادت توجہ کا مرکز ہے۔

TOPPOPULARRECENT