Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / آج کارتک کے مقابل کوہلی اور اشون کے سامنے گوتم

آج کارتک کے مقابل کوہلی اور اشون کے سامنے گوتم

 

کولکتہ۔7 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نئیکپتان دنیش کارتک پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت سنبھال رہے ہیں لیکن اتوارآئی پی ایل میں ان کا پہلا ہی امتحان اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو سے ہوگا۔کولکتہ کی ٹیم گوتم گمبھیر کی کپتان میں دو مرتبہ آئی پی ایل چمپئن بنی ہے لیکن اب قیادت کارتک کے ہاتھوں میں ہے حالانکہ کے کے آر افتتاحی میچ اپنا ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر کھیلے گی جہاں اسے گھریلو میدان ہونے کا فائدہ مل سکتا ہے ۔ دلچسپ یہ بھی ہے کہ32 سالہ وکٹ کیپر کارتک وکٹ کے پیچھے ذمہ داری سنبھالیں گے یا یہ کام رابن اتھپا کا سونپا جائے گا۔ چینائی کے کارتک کو شاہ رخ خان کی کولکتہ میں اس مرتبہ بڑی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وہ حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ندہاس ٹرافی فائنل میں آٹھ گیندوں پر اپنی ناٹ آؤٹ 29 رنز کی سنچری کی کامیابی کے ساتھ کافی چرچا میں رہے تھے ۔وہیں بنگلورو کے کپتان کوہلی خطاب جیتنے کے لئے پوری کوشش کریں گے جو گزشتہ 10 برسوں میں تمام کوششوں کے باوجود اپنی ٹیم کو چمپئن نہیں بناسکے ہیں۔بنگلورو کے ساتھ ہمیشہ یہ پریشانی رہی ہے کہ زیادہ تر میچوں میں اس کے بولرس یا بیٹسمینس میں کوئی ایک ہی چل پاتا ہے ۔ گزشتہ سیزن میں ایک میچ میں تو یہ حالت رہی تھی کہ ویراٹ، کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیرس جیسے بیٹسمینوں سے سجی ٹیم محض9.4 اووروں میں 49 رن پر آؤٹ ہوگئی تھی۔اتوار کے ایک اور مقابلے میں دہلی ڈیر ڈیولس اور کنگس الیون پنجاب کی ٹیمیں اس مرتبہ نئے کپتانوں کے ساتھ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے ۔دہلی ڈیرڈیولس نے اپنے پرانے کھلاڑی گوتم گمبھیر کو اس مرتبہ نیا کپتان بنایا ہے ۔گمبھیر ابتدائی تین سیزنوں میں دہلی کے ساتھ کھیلے تھے اور اس کے بعد اگلے سات سیزنوں میں وہ کولکتہ نائٹ رائڈرس ٹیم کے کپتان تھے ۔ گمبھیر نے دو مرتبہ کولکتہ ٹیم کو چمپئن بھی بنایا۔ اس کے باوجود کولکتہ ٹیم نے نہ تو گمبیھر کو ریٹرن کیا اور نہ ہی انہیں نیلامی میں خریدا۔گمبھیر کو دہلی نے دو کروڑ میں خریدا۔گمبھیر دہلی کے کپتان بنے اور آسٹریلیا کو دو مرتبہ عالمی چمپئن بنانے والے رکی پونٹنگ چیف کوچ بنے ۔ گمبھیر اور پونٹنگ کا تال میل دہلی کی قسمت کو اس مرتبہ بدل پاتا ہے کہ نہیں یہ توجہ کا مرکز ہے۔دوسری طرف تمل ناڈو کے آف اسپنر روی چندرن اشون کو ان کی سابق ٹیم چینائی سوپرکنگس نے ریٹرن نہیں کیا۔ پنجاب ٹیم نے نیلامی میں اشون کو ساڑھے سات کروڑ روپے کی قیمت میں خریدا اور کپتان بھی بنایا۔ اشون نے کپتان بننے کے بعد یقین کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب کو اس مرتبہ چمپئن بنا کر ہی دم لیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT