Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آج کانگریس اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس سیما آندھرا امیدواروں کو قطعیت

آج کانگریس اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس سیما آندھرا امیدواروں کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( آئی این این ) : کانگریس پارٹی کی اسکریننگ کمیٹی جمعرات کو ملاقات کرے گی تاکہ سیما آندھرا میں اسمبلی اور لوک سبھا امیدواروں کو قطعیت دی جاسکے ۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ ، ویالار روی ، صدر اے پی سی سی رگھوویرا ریڈی ، مرکزی وزیر چرنجیوی ، سابق صدر پی سی سی بی ستیہ نارائنا اور سابق وزیر اے رام نارائن ریڈی شرکت کریں گے ۔ اے پی سی سی نے کہا کہ اس کو سیما آندھرا کی 175 اسمبلی ، 25 لوک سبھا حلقوں کے لیے 110 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT