Monday , September 24 2018
Home / پاکستان / آج کراچی میں عام ہڑتال ‘ تحریک انصاف کا اعلان

آج کراچی میں عام ہڑتال ‘ تحریک انصاف کا اعلان

کراچی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے بندرگاہی شہر کراچی میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ہڑتال نوام شریف حکومت کے خلاف ان کی ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر و قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے جو کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں اپنے ٹوئیٹر

کراچی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے بندرگاہی شہر کراچی میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ہڑتال نوام شریف حکومت کے خلاف ان کی ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر و قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے جو کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ اس ہڑتال کا آغاز صبح 6 بجے سے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکمل بند ہوگا کیونکہ ٹرانسپورٹرس اور ٹریڈرس اسوسی ایشن نے بھی پارٹی کے اس بند کی کمکمل تائید کا اعلان کیا ہے ۔ کراچی میں مکمل بند کی کوشش کرنا پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ طاقت کے مظاہرہ کی کوشش ہے کیونکہ کراچی کو اکثر متحدہ قومی مومنٹ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ دو ماہ قبل عمران خان نے قائد اعظم کے مقبرہ کے قریب ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا تھا تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس پارٹی نے شہر میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے بند کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر علوی نے بتایا کہ یہ احتجاج پر امن رہے گا اور ہم شہر میں مختلف مقامات پر سٹ ان احتجاج کرینگے ۔ جاریہ ہفتے کے اوائل میں تحریک انصاف کی جانب سے فیصل آباد میں بھی ہڑتال کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہاں تشدد پھوٹ پڑا تھا کیونکہ ایک پارٹی ورکر ہلاک ہوگیا اور کئی دوسرے جھڑپوں میں زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT