Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج کے کے آر اور حیدرآباد میں دلچسپ ٹکراؤ متوقع

آج کے کے آر اور حیدرآباد میں دلچسپ ٹکراؤ متوقع

کولکتہ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )گھریلو میدان پرگزشتہ میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت شاندار جیت حاصل کرنے والی کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں دفاعی  چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کامیابی کی خواہاں ہوگی تاکہ ممبئی کے ہوئی شکست کو درپردہ ڈالا جاسکے ۔کنگز الیون پنجاب کولکتہ نے تقریباً یک طرفہ انداز میں اسے آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی تو وہیں بہترین فارم میں چل رہی حیدرآباد، ممبئی کے خلاف گزشتہ میچ میں چار وکٹ سے ناکام ہوئی تھی اور اب واپسی کے لئے اسے کافی محنت کرنی پڑے گی۔ گوتم گمبھیر کی کے کے آر کا اپنے گھریلو میدان پر اچھا ریکارڈ رہا ہے اور ایسے میں حیدرآباد کو اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔ایڈن گارڈن میدان پر کے کے آر کی کارکردگی پنجاب کے خلاف گزشتہ میچ میں حیرت انگیز رہی تھی اور ٹیم نے16 اوور میں ہی مقابلہ جیت لیا تھا۔ اس میچ میں بھی کپتان گوتم گمبھیر کی ناٹ آؤٹ 72 رن کی اننگز ایک مرتبہ پھر اہم ثابت ہوئی۔ گمبھیر کی قیادت میں نہ صرف ٹیم نے دو مرتبہ خطاب جیتا ہے بلکہ وہ بیٹنگ سے آئی پی ایل میں بہت متاثر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ تین میچوں میں دو نصف سنچریاں بنائی ہیں اور وہ151.81 کے اسٹرائک ریٹ سے 167 رن بنا کر بہترین اسکورر ہیں۔ اوپنر کرس لن کے باہر ہونے کے بعد گمبھیر نے ٹیم کے بیٹنگ شعبہ  کو سنبھالا ہے اور حیران کن طور پر انہوں اسپنر سنیل نارائن کو اننگز کے آغاز کو موقع فراہم کیا جنہوںنے اپنی برق رفتار بیٹنگ سے سب کو حیران کردیا  ۔ وہیں منیش پانڈے بھی مسلسل ان کا اچھا ساتھ دے رہے ہیں۔

اگرچہ رابن اتھپا نے کچھ خاص کمال نہیں دکھایا ہے لیکن وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور یوسف پٹھان، کرس ووکس اور کالن ڈی گرینڈھومے بھی بیٹنگ کے اہم کھلاڑی ہیں لیکن ان کے کھیل کا ابھی تک امتحان نہیں ہوا ہے۔گمبھیر نے پنجاب کے خلاف میچ میں ایک چونکانے والا فیصلہ لیتے ہوئے ویسٹ انڈیز اسپنر سنیل نارائن کو بھی اوپننگ میں اتار دیا اور ان کا یہ تجربہ کامیاب رہا اور دونوں  نے پہلے وکٹ کے لئے 76 رنوں کا اضافہ کیا۔ سنیل نے تین چھکے اور چار چوکے لگا کر 37 رن بنائے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ فی الحال آؤٹ آف فارم چل رہے اتھپا اور دوسرے بہترین اسکورر لن کی غیر موجودگی میں اوپننگ میں سنیل بھی ایک اچھا متبادل ہو سکتے ہیں۔کے کے آر کی بولنگ بھی متوازن ہے اور گزشتہ میچ میں تین وکٹ لینے والے ہندوستانی فاسٹ بولر امیش یادو، ووکس، پیوش چاولہ، کلدیپ یادو اور سنیل سب نے اب تک بولنگ سے متاثر کن  مظاہرہ کیا ہے ۔کولکتہ کے کپتان کو حیدرآباد کے خلاف اپنے بولروں کا مزید تعاون درکار ہوگا کیونکہ مہمان ٹیم کے پاس  بہت مضبوط بیٹنگ آرڈر ہے جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، شکھر دھون اور مڈل آرڈر میں یوراج سنگھ ہیں۔گزشتہ میچ میں یوراج پانچ ہی رن بنا سکے تھے ۔ ممبئی کے خلاف نہ کھیلنے والے موئسس ہینرکس ٹیم کے دوسرے بہترین اسکورر ہیں جنہوں نے دو میچوں میں دو نصف سنچریاں بنائی ہیں جبکہ وارنر ایک نصف سنچری سمیت139 رن بنا کر سرفہرست ہیں۔ بولنگ میں  تجربہ کار آشیش نہرا، نوجوان بھونیشور کمار، بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمن  ہیں تو افغانستان کے راشد خان اور دیپک ہڈا اسپن کے شعبے کو اچھی طرح سنبھال رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT