Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / آخری عشرہ عبادتوں اور مغفرتِ خداوندی کی طلب میں گزاریں:مولانااسرارالحق قاسمی

آخری عشرہ عبادتوں اور مغفرتِ خداوندی کی طلب میں گزاریں:مولانااسرارالحق قاسمی

نئی دہلی 11جون (سیاست ڈاٹ کام) رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں رحمتوں اور اللہ تعالیٰ کے بے پناہ انعامات کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے اور اب اس ماہِ مبارک کے مکمل ہونے میں محض چند ایام رہ گئے ہیں ،ہمیں کوشش کرنی چاہیے ان چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کریں، گناہوں سے توبہ و استغفار کریں اور اللہ کے حضور سجدہ ریزہوکر خیر کی طلب کریں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین و رکنپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولاناقاسمی نے کہاکہ جس مہینے میں قرآن کا نزول ہوا ہو، اس کی فضیلت کا کیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے ،اسی طرح اس مہینے کے تینوں عشروں کی بھی اپنی اپنی فضیلت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی خوش نصیب انسان نے ماہ رمضان کوپالیا اور اسے رمضان کے تقاضوں کے مطابق گزارلیا تو یہ اس کے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کو شرعی تقاضوں کے مطابق گزاریں ، زیادہ سے عبادت کریں،ذکر کریں ، تلاوت کلام پاک کریں،ساتھ ہی گناہوں سے پر ہیز کریں ۔

TOPPOPULARRECENT