Tuesday , December 11 2018

آخر 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کب پورا ہوگا؟ بانسواڑہ کے مسلم نوجوانوں کا حکومت سے استفسار ، آر ڈی او کو یادداشت

 

بانسواڑہ ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بانسواڑہ میں 12 فیصد مسلم تحفظات کے لیے نوجوانوں نے آر ڈی او آفس پر دھرنا دیا اور ایک میمورنڈم آر ڈی او کو پیش کیا اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ اسمبلی میں تقریبا 12 فیصد مسلم تحفظات کا بل پاس ہو کر کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک کوئی بھی قانونی کارروائی حکومت تلنگانہ نے اس کے متعلق نہیں کی ۔ جب کہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر نے اس بات کا تیقن دیا تھا کہ 12 فیصد مسلم تحفظات پر جلد از جلد قانونی لڑائی لڑی جائے گی اور پارلیمنٹ میں 12 فیصد مسلم تحفظات سے متعلق بات کی جائے گی ۔ لیکن اب تک 12 فیصد مسلم تحفظات پر کوئی لائحہ عمل نہیں ہوا ۔ نوجوانوں نے کہا کہ اگر 12 فیصد مسلم تحفظات پر فی الفور عمل نہیں کیا جائے گا تو احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی ۔ دھرنا میں کونسلر اکبر ، فیروز ، انعام ، سمیر ، ہاشم خاں ، شعیب و دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT