Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آدتیہ برلاسن لائف انشورنس کے اے بی ایس ایل آئی لائف شیلڈ پلان کا آغاز

آدتیہ برلاسن لائف انشورنس کے اے بی ایس ایل آئی لائف شیلڈ پلان کا آغاز

حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) آدتیہ برلا سن لائف انشورنس ( اے بی ایس ایل آئی) نے آج اے بی ایس ایل آئی لائف شیلڈ پلان پیش کیا۔ اس کا نیا پلان ضرورت کی بنیاد پر تحفظات فراہم کرنا ہے تاکہ خاندانوں کو ان کے کماؤ پوت کی بیماری یا موت کی صورت میں مالی بوجھ سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی اے اوانیل کمار سنگھ نے کہا کہ بیماری یا موت کی صورت میں کئی خاندان بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس شخص کی زندگی کے تحفظ اور بیماری کی صورت میں خاندان کو طبی اخراجات کے بوجھ سے چھٹکارا دلوانا اس پلان کا مقصد ہے۔ اس پلان کی اہم خصوصیات آپ کی ضرورت کے مطابق کئی متبادل، ا س پالیسی کے تحت شریک زندگی کا آپ کے ساتھ مشترکہ تحفظ، پریمیم کی بازادائیگی کا متبادل طریقہ، بار بار بیماری کی صورت میں فوائد، وفات کی صورت میں فائدہ کا متبادل، مناسب یاددہانی کے متبادلہ طریقوں سے انشورنس کیلئے اضافہ، میعاد میں کمی بیشی اور منافع، اور اضافہ فوائد کے تحفظات منصوبہ کے تحت زندگی کے مختلف مراحل جیسے شادی یا بچہ کی ولادت کے موقع پر طبی معائنوں کے اخراجات کے فوائد وغیرہ دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT