Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / آدتیہ ناتھ حکومت کی سالگرہ ، اہم حلیف کا بائیکاٹ

آدتیہ ناتھ حکومت کی سالگرہ ، اہم حلیف کا بائیکاٹ

یوپی حکومت نے ایک سال کچھ نہیں کیا : اکھلیش ، خود احتسابی کا مایاوتی کا مشورہ
لکھنو۔ 19مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر آج اُس کی کلیدی حلیف ایس بی ایس پی اور حریفوں ایس پی اور بی ایس پی دونوں نے سخت تنقید کی ۔ اہم کلیدی حلیف نے تو سالگرہ تقریب کا بائیکاٹ کیا ، حالانکہ اس میں کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی ۔ سما ج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے یو پی میں گزشتہ ایک سال کے دوران کچھ بھی نہیں کیا ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آدتیہ ناتھ کو سالگرہ کے موقع پر خوداحتسابی کا مشورہ دیا۔ کلیدی حلیف سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی ) نے سالگرہ تقریب کا بائیکاٹ کرنے کافیصلہ کیا ۔ پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے انتباہ دیا کہ اگر بی جے پی اُن کی پارٹی سے ربط پیدا نہ کرے تو اُس کے ارکان اسمبلی آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے موقع پر رائے دہی سے گریز کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت صرف مندروں پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ اُسے اُن غریب عوام کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے جنھوں نے یوگی کو یہ مقام عطا کیا ہے اور اُن کے بارے میں باتیں کرنے کے بجائے کوئی ٹھوس کام کرنا چاہئے ۔ اکھلیش یادو نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ ایک سال میں کئی وعدے کئے ہیںلیکن عملی اعتبار سے ریاست کے لئے انھوں نے کچھ نہیں کیا۔ مایاوتی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کو سنجیدگی سے اپنی ناکامیوں پر جشن منانے کے بجائے خود احتسابی کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT