Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / آدتیہ ناتھ کو ہندوتو وادی شبیہ بدلنے مہنت نریندر گری کا مشورہ

آدتیہ ناتھ کو ہندوتو وادی شبیہ بدلنے مہنت نریندر گری کا مشورہ

الہ آباد ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ) یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ اکھا ڑا پریشد کے سر براہ مہنت نریندر گری نے کہا ہے کہ یو پی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنا یوگی حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔ نریندر گری نے کہا کہ ریاستی حکومت کو تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور تمام مذاہب کا مساوی طور پر احترام کرنا ہوگا۔ نریندر گری نے مزید کہا کہ کہ سبھی فرقوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی ’’ ہندو تو وادی ‘‘ شبیہ چھوڑنی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT