Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آدھار اطلاعات کا افشا نہ کرنے کمشنر سیول سپلائز کی ہدایت

آدھار اطلاعات کا افشا نہ کرنے کمشنر سیول سپلائز کی ہدایت

حیدرآباد 7 مئی ( این ایس ایس ) سیول سپلائز کمشنر سی وی آنند نے اپنے محکمہ کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ آدھار اطلاعات کو راز میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر ملازم کی ذمہ داری ہے کہ وہ استفادہ کنندگان سے متعلق ڈیموگرافک اطلاعات کو بحفاظت راز میں رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈز کی اجرائی کے وقت بھی جو تفصیل لی جاتی ہے اس کو بھی راز میں رکھنے کی ضرورت ہے ۔ اگر یہ اطلاعات ابھی آن لائین ہیں یا پھر کہیں اور کھلے فورم میں ہیں تو فوری ان سے دستبرداری اختیار کرلینے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر سی وی آنند نے محکمہ کی آئی ٹی ونگ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ یہ اجلاس محکومت ہند اور آدھار اتھاریٹی کی جانب سے روانہ کئے گئے مکتوب کے ضمن میں منعقد ہوا تھا ۔ سی وی آنند نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی کی شخصی اطلاعات کا افشا کرنا درست نہیں ہے اور اس سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT