Wednesday , December 19 2018

آدھار تفصیلات مکمل طور پر محفوظ

نئی دہلی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہاکہ ہندوستان کی منفرد شناختی اتھاریٹی کی رازداری کے افشاء کا ایک واقعہ بھی پیش آیا۔ حکومت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آدھار تفصیلات کی فروخت سے متعلق حالیہ اطلاع ’’بالکلیہ طور پر غلط‘‘ ہے۔ روی شنکر پرساد نے راجیہ سبھا میں ایک سوال پر جواب دیا کہ آدھار تفصیلات مکمل طور پر محفوظ اور سلامت ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے نیرج شیکھر کے ایک سوال پر روی شنکر پرساد نے دعویٰ کیا کہ محض 500 روپئے میں کسی کے بھی آدھار تفصیلات کی دستیابی سے متعلق میڈیا رپورٹ ’’بالکلیہ طور پر غلط‘‘ اور ’’غلط رپورٹنگ‘‘ کا معاملہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT