Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / آدھار تفصیلات کاافشاء حکومت پر شتروگھن سنہا کی تنقید

آدھار تفصیلات کاافشاء حکومت پر شتروگھن سنہا کی تنقید

نئی دہلی ۔ 8 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ اس ملک کے عوام آیا کسی طوائف الملوکی کے ماحول میں رہ رہے ہیں اور کہا کہ ایک صحافی جس نے آدھار تفصیلات کے بیجا استعمال کو منظرعام پر لانے کیلئے ایک مضمون شائع کیا تھا اس کو ’’مبینہ سچائی ‘‘ کی خبر دینے پر پریشان کیا جارہا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’یہ کس قسم کا انصاف ہے ؟ ۔ کیا یہاں صرف انتقام کی سیاست ہے ؟ ۔ قوم و سماج کے لئے دیانتداری اختیار کرنے پر حتیٰ کہ عوام کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے‘‘۔ شتروگھن سنہا متعدد مسائل پر مرکزی حکومت اور بی جے پی قیادت پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔ اس ضمن میں ایف آئی آر کے خلاف سخت ردعمل کے اظہار پر اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا نے ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ اور حکومت میں شامل حقیقت پسند ذمہ داران اور بالخصوص سپریم کورٹ اس واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے بروقت اصلاحی اقدامات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT