Sunday , February 25 2018
Home / ہندوستان / آدھار درخواستو ںپر سماعت سے سپریم کوٹ کا اتفاق

آدھار درخواستو ںپر سماعت سے سپریم کوٹ کا اتفاق

نئی دہلی ۔27 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ شہریوں کو مختلف خدمات کی فراہمی کے ضمن میں آدھار کو لازمی طورپر مربوط کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواست پر دستوری بنچ کی طرف سے دہلی ۔ مرکز تنازعہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ہی سماعت شروع کی جائے گی ۔ اس دوران مرکز نے چیف جسٹس دیپک مصرا کی زیرقیادت بنچ کو مطلع کیا کہ وہ مختلف اسکیمات کیلئے آدھار کے لزوم کے ضمن میں دی گئی مہلت میں 31 مارچ تک توسیع کرنے تیار ہے ۔ اس بنچ نے جس میں جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ بھی شامل ہیں کہا کہ دستوری بنچ اس مسئلہ پر صرف عبوری حکم ہی جاری کرسکتی ہے ۔ درخواست گذاروں نے آدھار اسکیم کو چیلنج کرتے ہوئے فلاحی اسکیموں سے آدھار کو لازمی طورپر مربوط کرنے حکومت کے فیصلہ پر حکم التواء جاری کرنے کی اپیل کی تھی ۔ عدالت عظمیٰ اس ضمن میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف حکومت دہلی کی درخواست پر سماعت کررہی ہے ۔ اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ دہلی کوئی ریاست نہیں ہے اور لیفٹننٹ گورنر اس کے انتظامی سربراہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT