Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آدھار سنٹر کی مسروقہ اشیاء برآمد

آدھار سنٹر کی مسروقہ اشیاء برآمد

سرپور ٹاون /4 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن میں آج یعنی 4 اگست کے روز سرکل انسپکٹر پولیس ونود کمار اور سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس ونود کمار نے مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ 2013 کے روز سرپور ٹاون تحصیلدار آفس کے حدود میں

سرپور ٹاون /4 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن میں آج یعنی 4 اگست کے روز سرکل انسپکٹر پولیس ونود کمار اور سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس ونود کمار نے مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ 2013 کے روز سرپور ٹاون تحصیلدار آفس کے حدود میں چلائے جارہے آدھار سنٹر سے آدھار کارڈس میں تصویر کشی ( فوٹو کشی ) کرنے والے لیاپ ٹاپ اور فون کا سرقہ نامعلوم افراد کی جانب سے کرلیا گیا تھا ۔ تب سے سرپور ٹاون پولیس حرکت میں آتے ہوئے سرقہ کرنے والوں اور سرقہ کئے گئے لیاپ ٹاپ کی تلاش مہم کا آغاز کردیا گیا تھا اور آج 16 مہینوں کے بعد آدھار سنٹر سے سرقہ ہونے والے 4 لیاپ ٹاپ اور ایک سیل فون کو سرپور ٹاون مستقر کے جے بھیم نگر کے متوطن ورگادے ستیش کے مکان سے برآمد کرلیا گیا ہے اور ورگاڈے ستیش کو بھی پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس ونود کمار نے مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو 4 لیاپ ٹاپ اور ایک عدد سیل فون کے ساتھ ورگاڈے ستیش کو پیش کیا ۔ بعد ازاں انہوںنے کہا کہ جرم کرنے والا مجرم کبھی قانون سے دور نہیں جاسکتا ۔ ایک نہ ایک روز اس مجرم کو قانون کی پکڑ میں آنا پڑتا ہے ۔ اس لئے غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کرنے والے اور سرقہ کی وارداتیں کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ لیاپ ٹاپ اور سیل فون کے ساتھ مجرم ورگاڈے ستیش کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT