Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آدھار سے غیرمنسلک تمام راشن کارڈس کی منسوخی

آدھار سے غیرمنسلک تمام راشن کارڈس کی منسوخی

کریم نگر ۔14جولائی۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 3483304 آدھار کارڈس 2751810 راشن کارڈ ، آدھار کارڈ سے جوڑے جاکر تصدیق کردیئے گئے ہیں ماباقی 731494 کارڈس کو فی الحال بوگس قرار دیا جارہا ہے ۔ اس طرح انھیں رد کردیئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ ویسے ضلع میں جملہ 99.8 فیصد افراد کو آدھار کارڈ دیئے گئے ہیں۔ لیکن ان میں سے صرف 79 فیصد ہی نے اپنے آدھار کارڈ ک

کریم نگر ۔14جولائی۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں 3483304 آدھار کارڈس 2751810 راشن کارڈ ، آدھار کارڈ سے جوڑے جاکر تصدیق کردیئے گئے ہیں ماباقی 731494 کارڈس کو فی الحال بوگس قرار دیا جارہا ہے ۔ اس طرح انھیں رد کردیئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ ویسے ضلع میں جملہ 99.8 فیصد افراد کو آدھار کارڈ دیئے گئے ہیں۔ لیکن ان میں سے صرف 79 فیصد ہی نے اپنے آدھار کارڈ کو راشن کارڈ میں درج کروالیا ہے ۔اب خصوصی طورپر اپنے آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے منسلک کیاہے۔ ان کے بارے میں وہ راشن کارڈ بوگس قرار دیئے جاکر مرحلہ وار انھیں منسوخ کردیا جائیگا چاہے وہ جو کوئی بھی ہو ۔ اپنے راشن کارڈس کو باقی رکھنے کیلئے اپنے آدھار کارڈس کو پیش کرکے تصدیق کروانی ہوگی ۔ ضلع انتظامیہ نے اعلان کردیا ۔ فوری اپنے قریبی راشن ڈیلرس یا تحصیلدار کے دفتر جاکر آدھار کارڈ داخل کریں۔ محکمہ وسیول سپلائیز کے ایک آفیسر کے مطابق 15 فیصد کارڈ کم از کم منسوخ کردیئے جائیں گے ۔ چناؤ سے قبل کارڈس کی تنقیح آدھار کارڈ سے منسلک کئے جانے ، راشن کارڈ کی تصدیق کیلئے دوبارہ کروائی گئی ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد نے تحصیل داروں کو اس وقت سختی سے احکامات دیئے تھے تب عموماً مواضعات کے عوام نے اپنے آدھار کارڈ پیش کرکے راشن کارڈس کی تصدیق کروالی تھی ۔ ضلع بھر میں ہفتہ تک 79 فیصد کارڈ کی تنقیح کی اطلاع دی گئی تھی بعد ازاں 82تا 85آن لائین کے ذریعہ رپورٹ مل چکی ہے۔ کریم نگر ضلع مستقر میں 56 فیصد ، جگتیال میں 52 فیصد ، راماگنڈم میں 60 فیصد افراد اپنے آدھار کارڈس پیش کرچکے ہیں ۔ راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوآدھارکارڈ پیش کرنا ضروری ہے ۔ اگر آدھارکارڈ س نہیں ہیں یا نہیں آئے ہیں تو آدھار مرکزوں پر اپنے نام درج کروائیں یا قبل ازیں کی سلپ پیش کریں۔ اس ماہ کے بعد جن راشن کارڈس کو آدھار کارڈ کے ساتھ تصدیق نہ ہوچکی ہے اُن کی راشن کی اشیاء روک دی جائیگی ۔ جب بھی دوبارہ آدھار کارڈ لاکر بتلایا جائے گا دوبارہ راشن کی اشیاء دی جائیگی ۔ 2011 ء کی آبادی کے مطابق ضلع میں …… 2 لاکھ 20 ہزار کارڈ اضافہ تقسیم ہوچکے ہیں ۔ محکمہ سیول سپلائیز کے عہدیداروں کا کہنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT