Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / آدھار مربوط کرنے کے بہانے پنشن میں تاخیر ناقابل قبول : سی آئی سی

آدھار مربوط کرنے کے بہانے پنشن میں تاخیر ناقابل قبول : سی آئی سی

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنشن کی ادائیگی میں خاص طور پر عمر رسیدہ شہریوں کو آدھار کارڈ مربوط نہ کرنے کے بہانے ادائیگی میں تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔ مرکزی اطلاعات کمیشن نے آج کہا کہ کمیشن نے نوٹ کیا ہیکہ احمد نگر کی ایک شہری نرملا نشی کانت دھوما نے شکایت کی ہیکہ انہیں آدھار کارڈ پنشن کے اکاؤنٹ سے مربوط نہ کرنے کے بہانے مارچ 2017ء سے پنشن ادا نہیں کی گئی ہے۔ کمشنر اطلاعاتی کمیشن سریدھر اچاریولو نے احمد نگر کی خاتون کی درخواست کی بنیاد پر محکمہ ڈاک سے مارچ 2017ء سے خاتون کی پنشن ادا نہ کرنے کی وجوہات دریافت کی ہیں اور کہا ہیکہ آدھار کو پنشن اکاؤنٹ سے مربوط نہ کرنے کے بہانے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT