Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / آدھار نمبر کل ہند امتحانات کیلئے لازمی نہیں :عدالت

آدھار نمبر کل ہند امتحانات کیلئے لازمی نہیں :عدالت

نئی دہلی ۔ 7 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج سی ڈی ایس ای کو ہدایت دی کہ نیٹ 2018 ء اور دیگر آل انڈیا ایکزامس میں شرکت کرنے والے اسٹوڈنٹس کے فارم قبول کرنے میں آدھار نمبر کو لازمی نہ بنایا جائے ۔ چیف جسٹس دیپک مسرا کی زیرقیادت پانچ ججوں والی دستوری بنچ نے سی بی ایس ای سے کہاکہ متعلقہ معلومات اپنی ویب سائیٹ پر پیش کرے ۔ قبل ازیں دن کے اوائیل یو آئی ڈی اے آئی نے فاضل عدالت کو بتایا تھا کہ اُس نے سی بی ایس ای کو ایسا مجاز نہیں گردانا کہ نیٹ 2018ء کے لئے آدھار نمبر کو لازمی بنائیں۔ اس دوران لوک سبھا کو مملکتی وزیر الیکٹرانکس و آئی ٹی کے جے الفونس نے بتایا کہ زائد از 89 فیصد آبادی کا آدھار نمبر مل چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT