Thursday , April 19 2018
Home / ہندوستان / آدھار نمبر کے آن لائن تبادلے پر احتیاط ضروری

آدھار نمبر کے آن لائن تبادلے پر احتیاط ضروری

نئی دہلی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یو آئی ڈی اے آئی نے آج عوام سے کہا کہ اپنے شخصی معلومات جیسے آدھار کا کوئی بھی سرویس سے استفادے کیلئے انٹرنٹ پر تبادلے کے دوران ’’مناسب احتیاطی اقدامات‘‘ اختیار کیا کریں۔ یونیک آئیڈنٹفکیشن اتھارٹی آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ آدھار کی ’میرا آدھار، میری پہچان‘ کے الفاظ کے ساتھ گوگل سرچ کے ذریعے دستیابی کی رپورٹس پر فکرمندی کی ضرورت نہیں۔ اتھارٹی نے ادعا کیا کہ اس مسئلہ کا آدھار اور اس ڈاٹابیس کی سکیورٹی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ لوگ اپنے شخصی معلومات بشمول آدھار کا انٹرنٹ پر مختلف مقاصد کے تحت استعمال کرتے ہیں، جس میں کچھ مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT