Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / آدھار نمبر کے ساتھ نقدی کے بغیر معاملتیں ڈیجٹائزیشن کے تحت آندھرا بینک کی پیشقدمی

آدھار نمبر کے ساتھ نقدی کے بغیر معاملتیں ڈیجٹائزیشن کے تحت آندھرا بینک کی پیشقدمی

حیدرآباد ۔ 16 جنوری (پی ٹی آئی) آندھرا بینک کی جانب سے آج موبائیل فونس کے ذریعہ نقدی کے بغیر معاملتوں کیلئے ایک نئی پہل کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے صرف آدھار نمبر کی ضرورت ہے۔ آندھرا بینک کے سی ایم ڈی سریش این پٹیل نے یہاں ایک ایونٹ میں، جس میں مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو، منوہر پاریکر، بنڈارو دتاتریہ اور دوسروں نے شرکت کی، کہا کہ ’’میں ڈیجٹائزیشن کے تحت ایک اور انیشیٹو کے بارے میں اعلان کرنا چاہتا ہوں جس کا ہم آج سے آغاز کررہے ہیں، یہ ہے اے بی ای ویا پر‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے صرف آدھار نمبر کی ضرورت ہوگی اور کسی کارڈ یا پن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب تک ہم پی ڈی ایس مشین رکھتے تھے اور مرچنٹس اور عوام ایک کارڈ سے استفادہ کررہے تھے۔ اب مزید ٹیکنالوجی کے آغاز اور استعمال کیساتھ ہم نے انفراسٹرکچر کو فروغ دیا ہے اور اس کا آغاز کیا ہے، جس میں موبائیل کے ساتھ ایک چھوٹا انسٹرومنٹ لگایا جائے گا اور آدھار کے ذریعہ ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے کسی کارڈ یا پن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف آدھار نمبر درکار ہے۔

TOPPOPULARRECENT