Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / آدھار ڈاٹا کے غلط استعمال کا اندیشہ : بی جے ڈی

آدھار ڈاٹا کے غلط استعمال کا اندیشہ : بی جے ڈی

نئی دہلی 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن بی جے ڈی نے آج آدھار بل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ اندیشے ہیں کہ آدھار ڈاٹا کو اجتماعی جاسوسی یا نگرانی کیلئے یا پھر نسلی صفائے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آدھار بل2016 پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے ڈی کے رکن تتھاگٹ ستپاتی نے کہا کہ یہ اندیشے موجود ہیں کہ حکومت وقت کی جانب سے اس بل کی دفعات کو اجتماعی جاسوسی یا نسلی صفائے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جب بی جے پی کے ایک رکن نے یہ کہنے کی کوشش کی کہ ملک میں مختلف نسل کے لوگ نہیں رہتے ستپاتی نے کہا کہ ہندوستان میں کم از کم چار گروپس ہیں اور ہندوستانیوں کو ان میں بانٹا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ اقوام متحدہ نے حال ہی میںعراق اور شام سے آنے والے پناہ گزینوں کے بائیو میٹرک ڈاٹا کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خطرناک بات یہ ہے کہ بائیولوجیل ڈاٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں چاہے یو پی اے کی حکومت رہے یا پھر این ڈی اے کی رہے، ذہنیت وہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT