Sunday , April 22 2018
Home / Top Stories / آدھار ڈیٹا پر واویلا مچانے والے امریکی ویزا کیلئے گوروں کے سامنے برہنہ ہونے تیار !

آدھار ڈیٹا پر واویلا مچانے والے امریکی ویزا کیلئے گوروں کے سامنے برہنہ ہونے تیار !

مملکتی وزیر کا تلخ تبصرہ

نریندر مودی عوام کی مرضی کے بغیر
ڈیٹا استعمال کررہے ہیں : راہول
میڈیا کی خاموشی افسوسناک

کانگریس صدر کی تنقید پر بی جے پی چراغ پا
راہول گاندھی کی ٹکنالوجی میں زیرو نالج:مودی
’’نمو ایپ ‘‘اپنی نوعیت کا منفرد ایپ

نئی دہلی ۔ /25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنی حکومت کی پالیسیوں کی تشہیر کے خاطر بنائے گئے ایک نمو ایپ پر راہول گاندھی نے شدید تنقید کی ۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کے خلاف یہ الزامات سامنے آنے کے بعد کہا کہ ان کے سرکاری ایپ سے جو ڈیٹا استعمال کیا جارہا ہے وہ عوام کی مرضی کے بغیر اسے دوسروں تک پہونچایا جارہا ہے ۔ اس الزام کو بی جے پی نے مسترد کردیا ۔ راہول گاندھی نے میڈیا پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ نمو ایپ اور آدھار ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی من مانی پر خاموش ہے ۔ وزیراعظم پر ان کی تنقید اس میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے کہ جس میں فرانس کے ویجیلینٹ ہیکر نے یہ الزام عائد کیا کہ اس ڈیٹا کو وزیراعظم کے سرکاری ایپ ’’نمو ایپ‘‘ سے اس کے استعمال کنندگان کی مرضی کے بغیر سرقہ کرلیا گیا ہے ۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر بیان پوسٹ کیا کہ ’’ہائے ! میرا نام نریندر مودی ہے ، میں ہندوستان کا وزیراعظم ہوں ۔ جب آپ میرے سرکاری ایپ کیلئے سائن کریں گے تو میں آپ کا تمام ڈیٹا امریکی کمپنیوں میں میرے دوستوں کو روانہ کروں گا ۔ اس ٹویٹ میں راہول گاندھی نے نیوز اسٹوری کا عنوان بھی منسلک کیا ہے ۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ مسروقہ ڈیٹا کے الزامات وزیراعظم مودی کے دہلیز پر پہونچ گئے ۔ فرانس کے ویجیلینٹ ہیکر نے نمو ایپ کے سرقہ کئے جانے کے انکشافات کئے ہیں ۔ بی جے پی نے راہول گاندھی کے بیان پر برہمی ظاہر کی اور ٹوئیٹر پر ردعمل کے ساتھ بیان دیا کہ کانگریس صدر کی جانب سے اس سے اچھی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ یہ ڈیٹا صرف انیلیٹکس تیسرے فریق کے استعمال کیلئے ہے ۔ جو گوگل انیلیٹکس کی طرح ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اس ایپ کو جب شروع کیا گیا تھا اس کیلئے کھلی اجازت نہیں دی گئی ۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ایپ ہے ۔ اسی دوران مرکزی مملکتی وزیر الفونس کننتھنم نے راہول گاندھی کی وزیراعظم مودی پر کی گئی تنقید کے جواب میں کہا کہ آدھار ڈیٹا پر واویلا مچانے والے لوگ وہ ہیں جو امریکی ویزا کیلئے گوروں کے سامنے برہنہ ہونے کیلئے بھی تیار ہوتے ہیں لیکن وہ خود ان کی حکومت کی جانب سے عوام کے ڈیٹا کو حاصل کئے جانے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس پر واویلا مچاتے ہیں ۔ مملکتی وزیر الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی نے تیقن دیا کہ آدھار کے تحت شہریوں کا اکٹھا کردہ ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ اس سلسلے میں میڈیا کی جو رپورٹ آئی ہے وہ غلط ہے ۔ آدھار کے ذریعہ شہریوں کی تفصیلات حاصل کئے جانے پر حکومت کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف تلخ تبصرہ کرتے ہوئے مملکتی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ امریکی ویزا کیلئے 10 صفحات کا فارم پر کرتے ہیں اور وہ تمام باتیں اس فارم میں درج کرتے ہیں جو کبھی انہوں نے اپنی بیوی کے سامنے ظاہر نہیںکیا ۔ یا شوہر کے سامنے وہ اپنی تفصیل نہیں سناتی ۔ یہ لوگ امریکی ویزا کے حصول کیلئے گورے کے سامنے برہنہ ہوجاتے ہیں۔ اپنی انگلیوں کے نشان دیتے ہیں اور پورے جسم کا اسکیان کرواتے ہیں ۔ اس وقت انہیں اپنے ذاتی راز و معلومات کے افشاء ہونے کا خوف نہیں ہوتا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں کئی لوگوں کو اس وقت غصہ آیا جب خود ان کی حکومت نے ان سے ان کی بنیادی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ جب حکومت ہند جو آپ کی ہی حکومت ہے آپ کا نام اور آپ کا پتہ پوچھتی ہے تو آپ کو اس میں غلطی نظر آتی ہے ۔ آدھار کے مسئلہ پر ملک بھر میں ایک انقلاب برپا کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ فرد واحد کی ذاتی زندگی پر ڈاکہ ہے ۔ چلئے اس مسئلہ پر سپریم کورٹ کو ہی فیصلہ کرنے دیجئے ۔ انہوں نے راہول گاندھی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم مودی پر ان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔

مودی حکومت ،تحریک عدم اعتمادسے خوفزدہ: راہول
میسور ۔ /25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ تقریباً دو ہفتوں سے تعطل کا شکار ہے ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے ۔ پارلیمنٹ میں مودی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث ہونے نہیں دیا جارہا ۔ گزشتہ 10 دن کے دوران یہ حکومت کارروائی کو درہم برہم کرتے آرہی ہے ۔ راہول گاندھی نے میسور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن مکمل طور پر ضائع ہوچکا ہے ۔ کانگریس نے بھی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوٹس دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT