Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / آدھار کارڈس کی تفصیلات محفوظ۔ روی شنکر

آدھار کارڈس کی تفصیلات محفوظ۔ روی شنکر

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج پارلیمنٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ آدھار اسکیم کے تحت 90 کروڑ ہندوستانیوں کی تفصیلات ( بائیو میٹرک ڈاٹا) حاصل کرلی گئی ہیں اور یہ تفصیلات صیغہ راز میں محفوظ کیا گیا ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر نے یہ وضاحت کی کہ ہندوستان میں صرف دو مقامات بنگلور اور مانسیرا میں ڈاٹا سنٹروں میں یہ تفصیلات محفوظ ہیں جس میں کوئی بیرونی ایجنسی کا عمل دخل نہیں کرسکتی۔

 

ہندوستان میں 21لاکھ افراد
ایڈس سے متاثر
نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں 21لاکھ سے زائد افراد ایچ آئی وی جراثیم سے متاثر ہیں اس طرح ایڈس سے متاثرہ ممالک میں ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وزیر صحت مسٹر جے پی ندا نے لوک سبھا میں بتایا کہ2015 کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 21.17 لاکھ افراد ایڈس کے ساتھ زندگی گذاررہے ہیں جبکہ عالمگیر سطح پر ایڈس سے متاثرہ ملک جنوبی افریقہ 68لاکھ اور نائیجیریا 34لاکھ کے بعد ہندوستان تیسرے مقام پر ہے اور حکومت مثاترین کو خصوصی طبی علاج فراہم کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے ملک بھر میں 524 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT