Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / آدھار کارڈ شہریت کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہے :کلکتہ ہائی کورٹ

آدھار کارڈ شہریت کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہے :کلکتہ ہائی کورٹ

کلکتہ26دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کلکتہ ہائی کورٹ نے آج کہا ہے کہ ”آد ھار کارڈ ” شہریت کیلئے ثبوت نہیں ہے ۔عدالت نے کہا کہ آدھار کارڈ کی پالیسی میں خود کہا گیا ہے کہ آدھار کارڈ کو ہندوستانی شہریت کیلئے ثبوت نہیں مانا جائے گا ۔ممکن ہے کہ ملک میں طویل مدت تک رہنے کی بنیاد پر اسے آدھار کارڈ مل گیا ہو۔23دسمبر کو ہی مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے پاسپورٹ بنانے کیلئے نئے قانون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آدھار کارڈ اور ای آدھار کارڈ تاریخ پیدائش کے ساتھ شناخت کیلئے درست دستاویز ہوگا۔عدالت کا یہ تبصرہ ایک شخص کے ذریعہ عدالت میں آدھار کارڈ کو ہندوستانی شہریت کیلئے ثبوت کے طور پرپیش کرنے پر آیا ہے ۔جسٹس جے مالیا باگچی نے آدھار کارڈ 2016ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آدھار کارڈ شہریت کیلئے ثبوت نہیں ہے ۔کیش لیس کیلئے کوشش کررہی مرکزی حکومت کیلئے یہ ایک بڑا دھکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT