Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / آدھار کارڈ کو منی بل کے طور پر استعمال کرنے کے فیصلہ کو چیلنج

آدھار کارڈ کو منی بل کے طور پر استعمال کرنے کے فیصلہ کو چیلنج

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے سپریم کورٹ میں آدھار کو منی بل کے طور پر استعمال کرنے حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے ۔ گزشتہ ماہ بجٹ سیشن کے دوران راجیہ سبھا میں زبردست حمایت کیساتھ بل کو منظور کرلیا گیا تھا ۔ یو پی اے حکومت میں سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے یہاں کہا کہ انہوں کل سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹشن داخل کرتے ہوئے آدھار کوایک منی بل کے طور پر استعمال کرنے حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ۔

ہندوستان کی تحقیقاتی ٹیم کو دورہ
پاکستان کی اجازت غیر متوقع
نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج اس بات کا اشارہ دیا کہ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ہندوستان کی تحقیقاتی ٹیم کو اس ملک کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پاکستان کے سفیر عبدالباسط نے کہا کہ اس حملہ کیس کی مکمل تحقیقات کا مطلب جوابی کارروائی نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ٹیم کو دورہ کی اجازت دی جائے گی ۔پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبل ازیں ہندوستان کا دورہ کرچکی ہے اور پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بارے میں تحقیقات کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT