Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آدھار کارڈ کی تصدیق کرلیں ، لاکھوں کارڈس منسوخ

آدھار کارڈ کی تصدیق کرلیں ، لاکھوں کارڈس منسوخ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کیا آپ کو معلوم ہے کہ 81 لاکھ آدھار کارڈس رد یا ڈی اکٹویٹ کردئیے گئے ہیں تو پھر آپ کا آدھار کارڈ کام کررہا ہے یا نہیں ؟ آدھار کارڈ اتھاریٹی نے مختلف وجوہات کی بناء کئی آدھار کارڈس کو رد یا ڈی ایکٹویٹ کردیا ہے ۔ ریاستی سطح پر کتنے اور کن وجوہات کی بناء کتنے آدھار رد کردئیے گئے ہیں اس کی درست اطلاع تو نہیں مگر بھاری تعداد میں آدھار کارڈس رد کئے جانے کی مرکزی وزیر مملکت الکٹرانک اینڈ آئی ٹی پی پی چودھری نے گزشتہ ہفتہ راجیہ سبھا میں بیان دیا ۔ ایک ہی فرد دو آدھار کارڈس ، یا بچوں کو بغیر انگلیوں کے نشانات کارڈ حاصل کرنے کے بعد دوسرا آدھار حاصل کرنے یا آدھار گم ہونے پر دوسرا آدھار حاصل کرنے کی جیسی وجوہات کے مد نظر کارڈ ڈی ایکٹویٹ ہوتے ہیں ۔۔
آپ کا آدھار کارکرد ہے یا نہیں
معلوم کرنے کا آسان طریقہ
UIDAI ہوم پیج میں جائیں
آدھار سروسیس کے نیچے ویریفائی آدھار نمبر ہوتا ہے ۔ ویریفائی آدھار نمبر کو کلک کرنے پر نئے پیج کو ڈائرکٹ ہوں گے ۔ وہاں آپ کا آدھار نمبر ، تاریخ اور وقت ٹائپ کر کے ویریفائی پر کلک کریں ۔ ہرے رنگ کا ٹک مارک آنے پر آپ کا آدھار کارکرد سمجھئے ۔۔
آدھار رد ہونے پر کیا کریں
اگر آپ کا آدھار رد یا ڈی ایکٹویٹ ہے تو اپنے قریبی آدھار اندراج سنٹر سے رجوع ہوں اور اپنے ساتھ شناختی ثبوت لے جانا نہ بھولیں وہاں آدھار اپڈیٹ فارم پر کریں بعد ازاں بائیو میٹرک ویریفائی کر کے اپڈیٹ کریں گے اور اس کام کے لیے 25 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی اور اس عمل کی تکمیل کے لیے ہمیشہ کارکرد رہنے والے موبائل نمبر کا اندراج کرانا ہوگا ۔
یو آئی ڈی اے آئی ( UIDAI ) ویب سائٹ میں آدھار نمبر ، بائیو میٹرک کو ویریفائی کر کے اپڈیٹ کرنے کے لیے آدھار سنٹر کو جانا ہوگا ۔ پہلے سے ریکارڈس میں موجود بائیو میٹرک اور آپ کے تازہ دئیے گئے بائیو میٹرک کی تفصیلات کو عہدیداران ویریفائی کریں گے دونوں تفصیلات یکساں ہوں تو آدھار اپڈیٹ کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT