Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / آدھار کارڈ کے بغیر بھی مستحق طلباء کو اسکالر شپس کی اجرائی

آدھار کارڈ کے بغیر بھی مستحق طلباء کو اسکالر شپس کی اجرائی

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت سماجی انصاف کے اسکالر شپس کے مستحق طلباء کو آدھار کارڈ نہ ہونے پر کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔ لوک سبھا میں آج یہ اطلاع دی گئی۔ مملکتی وزیر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وجئے سمپلا نے ایک غیر تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال2015-16 سے اسکالر شپ کی رقم مستحق طلبا

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت سماجی انصاف کے اسکالر شپس کے مستحق طلباء کو آدھار کارڈ نہ ہونے پر کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔ لوک سبھا میں آج یہ اطلاع دی گئی۔ مملکتی وزیر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وجئے سمپلا نے ایک غیر تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال2015-16 سے اسکالر شپ کی رقم مستحق طلباء کے بینک اکاؤنٹس میں آدھار کارڈ کے ساتھ یا اس کے بغیر جمع کروادی جائے اور متعلقہ حکام کو یہ ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ آدھار کارڈ کے بغیر بھی مستحق طلباء کیلئے اسکالر شپس کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے۔

سپریم کورٹ میں پسماندہ طبقات سے وابستہ جج کے تقرر کا مطالبہ
نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے سربراہ رام داس اٹھاولے نے آج حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں درج فہرست ذاتوں و قبائل سے کم از کم ایک جج کو نمائندگی دی جائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو موسومہ ایک مکتوب میں انہوں نے بتایا کہ پیشرو حکومت اس خصوص میں اپنے وعدہ سے مکر گئی تھی اور کوئی عملی اقدام نہیں کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2010ء میں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے جسٹس کے جی بالا کرشنن کی سبکدوشی کے بعد ایک بھی جج ایس سی اور ایس ٹی سے نامزد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں فی الحال دو ججوں کے عہدے مخلوعہ ہیں جس پر ایک پسماندہ طبقہ سے وابستہ جج کا تقرر کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT