Friday , November 24 2017
Home / دنیا / آدی گودریج کو 2017ء گلوبل لیڈر شپ ایوارڈ

آدی گودریج کو 2017ء گلوبل لیڈر شپ ایوارڈ

واشنگٹن ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر مائیک پنس 27 جون کو یو ایس انڈیا بزنس کونسل کی سالانہ تقریب سے خطاب کرینگے۔ تقریب کے دوران یو ایس آئی بی سی کا 2017ء گلوبل لیڈر شپ ایوارڈس بھی پیش کیا جائے گا جو اب کی بار دی ڈوکیمیکل کمپنی کے صدرنشین اور سی ای او اینڈریو لیوریز اور صدرنشین گودریج گروپ آدی گودریج کو پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ فوٹیج سنٹر اور یو ایس کانگریس مین پیٹ۔
سیشنز جو ایوان کمیٹی کے صدرنشین بھی ہیں، کے خصوصی خطابات ہونگے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ یو ایس آئی بی سی کا قیام 1975ء میں عمل میں آیا تھا جس کا اہم مقصد امریکہ اور ہندوستان کے خانگی سیکٹرس کو فروغ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ کرنا تھا جس میں کونسل صدفیصد کامیاب ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT