Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / آرام گھر چوراہا پر خاتون مسافر کے بیاگ کو چھین لیاگیا

آرام گھر چوراہا پر خاتون مسافر کے بیاگ کو چھین لیاگیا

حیدرآباد ۔ 10 فروری (سیاست نیوز) آرام گھر چوراہے پر ایک مسافر خاتون کے بیاگ کو چھین لیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس مصروف ترین چوراہے پر بس میں سوار ہونے کے لئے تیار خاتون کے ہاتھ سے قیمتی بیاگ چھین لیا گیا جس میں ذرائع کے مطابق تقریباً 5 لاکھ روپئے نقد رقم تھی۔ راجندر نگر پولیس نے اطلاع کے فوری بعد تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ آرام گھر چوراہے پر محبوب نگر بس اسٹاپ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ خاتون کے ہاتھ سے بیاگ اس وقت چھین لیا گیا جب وہ بس میں سوار ہونے کی کوشش میں تھی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT