Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آرایس ایس میرے آبائی وطن میں تشدد برپا کررہی ہے

آرایس ایس میرے آبائی وطن میں تشدد برپا کررہی ہے

سنگھ پریوار کے کارکن جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں، چیف منسٹر کیرالا کا بیان
تھرواننتاپورم ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین نے آج آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ کیرالا کے ضلع کننور میں ان کے آبائی مقام پنارائی میں تشدد بھڑکا رہی ہے جبکہ بی جے پی نے چیف منسٹر کیرالا پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی تشدد کی پردہ پوشی کرنے کیلئے ایسا کہہ رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے یہاں منعقدہ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے کارکن اب میرے آبائی وطن پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور یہاں پر جھوٹے پروپگنڈہ کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کی وجہ سے پنارائی مقام پر عام زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس نے پنارائی میں تشدد بھڑکایا ہے۔ انتخابی نتائج کے فوری بعد آر ایس ایس تشدد پر اتر آئی۔ آر ایس ایس کارکن جھوٹا پروپگنڈہ پھیلانے میں ماہر ہیں۔ ان کا اصل مقصد کیرالا میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینا ہے۔ ملک میں جب کبھی فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا ہے آر ایس ایس کے پروپگنڈہ کی وجہ سے ہی یہ تشدد ہوا ہے۔ اسی دوران بی جے پی نے چیف منسٹر کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وجین کیرالا میں ہونے والے سیاسی تشدد کی پردہ پوشی کرنے کیلئے فرقہ وارانہ فسادات کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری ایم بی رمیش نے کہا کہ چیف منسٹر کے یہ ریمارک ان کے عہدہ کے شایان شان نہیں ہیں۔ چیف منسٹر کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ایک کے ساتھ انصاف کرے۔ بی جے پی ہو یا آر ایس ایس کے کارکنوں کے ساتھ انصاف کرنا ان کا کام ہے۔ بی جے پی لیڈر نے مزید الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نہ صرف غیرانسانی حرکتوں کو منصفانہ قرار دے رہے ہیں بلکہ تشدد کو ہوا بھی دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT