Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آرسنل کو شکست‘فورڈ سیمی فائنل میں داخل

آرسنل کو شکست‘فورڈ سیمی فائنل میں داخل

لندن۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایف اے کپ فٹبال کے اہم میچ میں ویٹ فورڈ اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں ویٹ فورڈ نے مسلسل دو گولز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کی۔ کھیل ختم ہونے سے صرف دو منٹ پہلے آرسنل کی جانب سے ڈینی ویلبیک نے گیند کو جال کی راہ دکھائی لیکن برتری ختم نہ ہو پائی۔ شاندار جیت کے ساتھ ویٹ فورڈ نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

TOPPOPULARRECENT