Wednesday , December 12 2018

آرمور میونسپل کو بہترین میونسپل کا اعزاز

آرمور ۔ 5جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل کی نمائندگی پر رکن اسمبلی آرمور نے آرمور میں پینے کے پانی کی سہولت کیلئے حکومت سے 114 کروڑ روپئے منظور کروائے ۔ اس کے علاوہ 50لاکھ روپئے کی لاگت سے مختلف محلہ جات میں سی سی روڈس کی تعمیراور مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے گے اور یہاں پر صاف وصفائی کے بہترین انتظامات اور جائیداد ٹیکس کی صدفیص

آرمور ۔ 5جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل کی نمائندگی پر رکن اسمبلی آرمور نے آرمور میں پینے کے پانی کی سہولت کیلئے حکومت سے 114 کروڑ روپئے منظور کروائے ۔ اس کے علاوہ 50لاکھ روپئے کی لاگت سے مختلف محلہ جات میں سی سی روڈس کی تعمیراور مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے گے اور یہاں پر صاف وصفائی کے بہترین انتظامات اور جائیداد ٹیکس کی صدفیصد وصولی انجام دی گئی ۔ اس طرح آرمور میونسپل کو یوم تاسیس تلنگانہ پروگرام کے تحت آرمور میونسپل کو بہترین میونسپل کا اعزاز عطا کیا گیا ۔ اس طرح ضلع نظام آباد میں آرمور کو عمدہ میونسپل کا درجہ حاصل ہوا ۔ ریاستی وزیر پوچارم سرینواس ریڈی ضلع کلکٹر رونالڈ راس اور رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے ہاتھوں میونسپل چیرمین آرمور سواتی سنگھ ببلو کو توصیف نامہ ایوارڈ اور 51ہزار کا رقمی چیک دیا گیا ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین آرمور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آرمور میونسپل کی ترقی میں ممبر آف پارلیمنٹ کے کویتا ‘ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے بہترین تعاون سے ہی آج آرمور میونسپل ترقی کررہی ہے ۔ اس پروگرام میں میونسپل نائب صدر آرمور لنگا گوڑ ‘ میونسپل کمشنر راجو کونسلرس پنڈت پریم ‘ سجاتا ‘ عبدالرحمن ‘ ملک بابا ‘ محمود علی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT