Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں جمعیت اہل حدیث کے اجتماع کا انعقاد

آرمور میں جمعیت اہل حدیث کے اجتماع کا انعقاد

آرمور۔21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت اہلحدیث شاخ آرمور کے زیراہتمام ایک اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر شیخ ثناء اللہ مدنی (پیس ٹی وی اُردو) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور وہ امن و آشتی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پر سنجیدگی و اخلاص سے عمل کیا جائے ، اپنے پڑوسیوں کا خیال

آرمور۔21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت اہلحدیث شاخ آرمور کے زیراہتمام ایک اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر شیخ ثناء اللہ مدنی (پیس ٹی وی اُردو) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور وہ امن و آشتی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پر سنجیدگی و اخلاص سے عمل کیا جائے ، اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھا جائے، پڑوسی ہندو یا مسلم ہو اس کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس کا پڑوسی بھوکا سوجائے اور خود پیٹ بھر کھائے تو وہ امن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کو حق کی تلاش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بابری مسجد کو شہید کرنے والا شامل بلبیر سنگھ حلقہ بگوش اسلام ہونے کے بعد آج عامر کے نام سے جانا چاہتا ہے۔ سابق وزیراعظم کی بہن کی نواسی نے اسلام قبول کیا۔ شیخ ثناء اللہ مدنی نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ محمد علی اور عبدالرحمن نے بہ زبان تلگو اللہ کی وحدانیت کا تصور ،سب کا خدا ایک، مختلف مذہبی کتابوں کی روشنی میں بتایا۔ اس پروگرام میں سماجی و سیاسی قائدین کے علاوہ برادران وطن کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT