Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں شرعی مسائل پر آج معلوماتی لکچر

آرمور میں شرعی مسائل پر آج معلوماتی لکچر

آرمور ۔25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی آرمور کے زیراہتمام بعنوان سماجی برائیاں ان کا حل اور نکاح ‘ طلاق اور خلع کے شرعی مسائل پر معلوماتی لکچر ہوگا ۔ سابق امیر جماعت اسلامی آرمور نے عبدالرحمن خالد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نکاح ‘ طلاق ‘ خلع کے عنوان پر مولانا مفتی محبوب شریف نظامی حیدرآباد مخاطب فرمائیں گے ۔ وہ مختلف سوالات کے جوابات دیں گے ۔ اسکے علاوہ جہیز و دیگر سماجی برائیوں کے عنوان پر احمد عبدالحلیم ذمہ دار جماعت اسلامی نظام آباد کی تقریر رہے گی ۔ یہ اجتماع 26مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء 8:30 بجے بمقام مسجد رحمانیہ و محلے زراعت نگر میں ہوگا ۔ عبدالرحمن خالد نے تمام حضرات سے اپیل کی کہ اس اجتماع میں شرکت کرتیہ وئے ثواب دارین حاصل کریں ۔

TOPPOPULARRECENT