Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں صحافیوں کو تہنیت کی پیشکشی

آرمور میں صحافیوں کو تہنیت کی پیشکشی

آرمور /15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد کی 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ضلع کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ سمیر احمد کی زیر نگرانی ایک پروگرام رکھا گیا، جس میں ضلع نظام آباد کے مختلف صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی، جس میں آرمور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی سید ظفر علی کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس تہنیتی تقریب میں ضلع صدر کانگریس طاہر بن حمدان، نظام آباد اربن کانگریس کے انچارج مہیش کمار گوڑ، ریاستی کانگریس قائد رتناکر کے علاوہ کانگریس مائناریٹی قائدین محمد نجیب علی ایڈوکیٹ، عثمان علی حضرمی، محمد حبیب الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں آرمور کے ایک اور صحافی محمد شاذ کی بھی شال پوشی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT