Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں طلبہ کیلئے اسلامی کوئز امتحان

آرمور میں طلبہ کیلئے اسلامی کوئز امتحان

آرمور۔11جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند آڑمور کی جانب سے ایک کتابچہ بعنوان ’’قرآن مجید و رمضان المبارک کوئز ‘‘ کی اشاعت کی گئی جس کی رسم اجرائی جناب محمد فصیح ادین صاحب صدر مرکزی کمیٹی انجمن تنظیم المسلمین آرمور کرسپانڈنٹ بُلوبرزڈ ہائی اسکول کے ہاتھوں انجام پائی ۔ یہ کتابچہ خصوصاً طلبہ میں قرآن مجید و رمضان المبارک ک

آرمور۔11جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند آڑمور کی جانب سے ایک کتابچہ بعنوان ’’قرآن مجید و رمضان المبارک کوئز ‘‘ کی اشاعت کی گئی جس کی رسم اجرائی جناب محمد فصیح ادین صاحب صدر مرکزی کمیٹی انجمن تنظیم المسلمین آرمور کرسپانڈنٹ بُلوبرزڈ ہائی اسکول کے ہاتھوں انجام پائی ۔ یہ کتابچہ خصوصاً طلبہ میں قرآن مجید و رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت کو عام کرنے اور ذوق عبادت اور شوق تلاوت کی غرض سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں قرآن اورماہ رمضان سے متعلق اہم معلومات جیسے مسائل‘فضائل وغیرہ کو مرتب محمدعبداللہ ( لکچرر ان ہسٹری) جونیئر کالج آرمور نے 300 سوالات و جوابات کی شکل میں پیش ہے ۔ اس کتابچہ کو اردو زبان کے ساتھ ساتھ رومن انگریزی میں بھی طباعت کیا گیا تاکہ انگریزی میڈیم کے مسلم طلبہ بھی اس سے استفادہ کرسکے ۔ اس کتابچہ کو آرمور کی سطح پر بطور امحان کو دس (10)روپئے رجسٹریشن فیس کے ستاھ دیا جائے گا ۔ کتابچہ سے متاثر ہوکر جناب محمد فصیح الدین صاحب نے رسم اجرائی کے موقع پر نقد 12000/- روپئے اپنی جانب سے انعام دینے کا اعلان کیا ۔ اسموقع پر جناب عدالرحمن خالد امیر مقامی آرمور نے جناب محمد فصیح الدین صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 21جولائی رکھی گئی ہے ۔ تمام ہی طلبہ اور اولیائے طلبہ سے خواہش کی جاتی ہے کہ رجسٹریشن کیلئے عجلت کریں تاکہ ماہ رمضان المبارک میں اس کتابچہ سے استفادہ کرسکیں ۔ طلبہ کا امتحان 10اگست 2014ء کو منعقد کیا جائے گا ۔ امتحان میں اول آنے والے طالب علموں کو 1500/-روپئے ‘ دوم آنے والوں کو 1000/- او رسوم آنے والوں کو 500/-روپئے نقد رقم کے ساتھ ساتھ ترغیبی انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔ یہ انعامات پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک کی سطح پر اردو اور انگریزی میڈیم کیلئے علحدہ علحدہ دیئے جائیں گے ۔ اس طرح جملہ نقد انعامات کی رقم 12000 روپئے دی جائے گی ۔ اس امتحان کے نتائج اور انعامات کا پروگرام 17اگست 2014ء بروز اتوار سعیدآباد اردو فنکشن ہال ‘ آرمور میںرکھا جائے گا ۔ جناب عبدالجبار صاحب سابق امیر مقامی آرمور نے امتحان میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT