Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم

آرمور میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم

آرمور۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی انچارج اے راجیشور ریڈی کی نگرانی میں آرمور منڈل کے شہر پرکٹ ایم آر گارڈن فنکشن ہال میں ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی پروگرام کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔ اس موقع پر راجیشور ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا سرمایہ اس کے رکن ہوتے ہیں ۔ اگر ارکان سرگرم ہوں تو پارٹی سرگرم رہنے کی علامت ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا اور اپنے مفید مشوروں سے پارٹی قائدین کو آگاہ کرنے کا اشارہ دیا۔ اس پروگرام میں حلقہ اسمبلی آرمور کے مختلف مقامات کے سرپنچس، ایم پی ٹی سی ،دیگر اہم قائدین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ضلع پریشد ممبر ساندنا، منڈل پریشد نائب صدر باجنا و دیگر نے راجیشور ریڈی کے ہاتھوں ممبر شپ حاصل کی۔ اس موقع پر پارٹی منڈل صدر لنگا ریڈی، روی کمار چنا، محمد اکبر علی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT