Monday , July 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں 16 واٹر پلانٹ مُہر بند

آرمور میں 16 واٹر پلانٹ مُہر بند

انچارج ضلع کے احکامات کے پیش نظر سخت کارروائی

آرمور۔/22نومبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع انچارج کلکٹر نظام آباد رویندر ریڈی کے احکامات کے پیش نظر آرمور کے تقریباً 16 واٹر پلانٹ کو آر ڈی او سرینواس نے مہر بند کروایا۔ تفصیلات کے بموجب ضلع انچارج کلکٹر نے چند ماہ قبل واٹر پلانٹ بند کروادیئے تھے کیونکہ واٹر پلانٹ کے مالکین حکومت سے اجازت نامہ ( لائسنس ) کے بغیر واٹر پلانٹ چلارہے تھے اور ان کے خلاف صحیح طور پر پانی کو فلٹر نہ کرنے کی شکایت تھی جس کی وجہ انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کہی جارہی تھی۔ اس طرح پینے کے پانی کے واٹر پلانٹ مالکین نے عہدیداروں سے وقت طلب کیا تھا انہیں کچھ ماہ کا وقت دیا جائے تو ہم تمام دستاویزات حاصل کرتے ہوئے صحیح طور پر واٹر پلانٹ چلائیں گے لیکن پلانٹ مالکین کو دیا گیا وقت گذرجانے کے بعد بھی وہ حکومت سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر اپنے پلانٹس کو چلارہے تھے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی من مانی کرتے ہوئے پانی کو فلٹر کررہے تھے جس کی وجہ انسانوں کی زندگیوں میں خرابی و صحت کی خرابی آنے کے شدید امکانات تھے۔ اس طرح آر ڈی او سرینواس، آرمور تحصیلدار راجندر اور دیگر عہدیداروں نے آرمور، پرکٹ، مامڈپلی وغیرہ دیہاتوں کو پہنچ کر واٹر پلانٹس کو مہر بند کردیا۔

 

کلواکرتی کیلئے ایس آئی کا تقرر
کلواکرتی۔/22 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ایس آئی کیلئے راگھویندر ریڈی کا تقرر عمل میں آیا جبکہ سابق ایس آئی جالیندھر ریڈی کا حیدرآباد سائبر آباد تبادلہ عمل میں آیا۔ آج راگھویندر ریڈی نے یہاں پہنچ کر ایس پی آفس ناگرکرنول میں رپورٹ کرتے ہوئے یہاں پر جائزہ حاصل کیا اور فرینڈلی پولیسنگ کا عملی نمونہ پیش کرنے کیلئے عوام سے تعاون کی درخواست کی۔

TOPPOPULARRECENT