Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آرمی بوائز اسپورٹس کمپنی کیلئے سلیکشن

آرمی بوائز اسپورٹس کمپنی کیلئے سلیکشن

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : (سیاست نیوز) : آرمی آرڈیننس کارپس ( اے او سی ) کے آرمی بوائز اسپورٹس کمپنی کے لیے سلیکشن 2 تا 5 مئی تھاپر اسٹیڈیم ، اے او سی سنٹر ، سکندرآباد پر منعقد کیا جائے گا ۔ یہ سلیکشن سوئمنگ ، ویٹ لفٹنگ اور اتھیلیکٹ زمروں کے لیے ہوگا ۔ 11 تا 14 سال عمر گروپ کے بچے اتھیلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ کے لیے اہل ہیں اور 9 تا 13 سال عمر کے بچے سوئمنگ کے لیے اہل ہیں ۔ ڈیفنس کے ایک بیان میں آج یہاں یہ بات کہی گئی ۔ دلچسپی رکھنے والوں کو تاریخ پیدائش کے اصل سرٹیفیکٹ ، اصل تعلیمی سرٹیفیکٹس ، اسپورٹس کٹ ، پاسپورٹ سائز چھ فوٹوز کے ساتھ اس مقام پر رپورٹ کرنا ہوگا ۔ منتخب امیدواروں کو VI تا X اسٹینڈرڈ مفت اکیڈیمک ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT