Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / آرمی ریکروٹمنٹ کے دوران جھڑپ، 15 زخمی

آرمی ریکروٹمنٹ کے دوران جھڑپ، 15 زخمی

سرینگر ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں واقع تنگدھار میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کے دوران رونما ہوئی جھڑپوں میں کم و بیش 15 افراد بشمول 8 سیکوریٹی ارکان زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ موضع چام کوٹ کے تنگدھار خطہ میں جو لائن آف کنٹرول کے قریب ہے، گڑبڑ اس وقت پیدا ہوئی ایک فوج میں ملازمتوں کے مت

سرینگر ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں واقع تنگدھار میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کے دوران رونما ہوئی جھڑپوں میں کم و بیش 15 افراد بشمول 8 سیکوریٹی ارکان زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ موضع چام کوٹ کے تنگدھار خطہ میں جو لائن آف کنٹرول کے قریب ہے، گڑبڑ اس وقت پیدا ہوئی ایک فوج میں ملازمتوں کے متلاشیوں نے جسمانی ٹسٹ لینے والے افسران پر سنگباری کی۔ ترجمان نے بتایا کہ وہ امیدوار جنہیں جسمانی ٹسٹ کے دوران مسترد کردیا گیا تھا، انہوں نے برہمی کے عالم میں نہ صرف سنگباری کی بلکہ جس مقام پر ٹسٹ منعقد کئے گئے تھے وہاں کی فصیلوں کو نذرآتش کردیا۔ جب فوج نے دیکھا کہ حالات قابو سے باہر ہورہے ہیں جس کا نتیجہ جانی اور مالی نقصان کی صورت میں ظاہر ہوسکتا ہے تو انہوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق ریکروٹمنٹ کے لئے زائد از 4000 امیدوار وہاں پہنچ گئے تھے حالانکہ مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔ جھڑپوں میں سات امیدوار، چار پولیس اہلکار اور چار فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے مقام پر فوج کی زائد جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے جس کے بعد حالات قابو میں بتائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT