Tuesday , August 14 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آرمی میں تقررات کیلئے اہلیتی امتحان

آرمی میں تقررات کیلئے اہلیتی امتحان

سنگاریڈی 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جدید کلکٹریٹ آفس سنگاریڈی میں مسٹر راہول بوجا ضلع کلکٹر اور آرمی ریکیومنٹ کے کرنل اے کے روہیلا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ہے ۔ دسویں جماعت یا انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار جن کی لمبائی 163 تا 166 سنٹی میٹر اور صحت م

سنگاریڈی 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جدید کلکٹریٹ آفس سنگاریڈی میں مسٹر راہول بوجا ضلع کلکٹر اور آرمی ریکیومنٹ کے کرنل اے کے روہیلا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ہے ۔ دسویں جماعت یا انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار جن کی لمبائی 163 تا 166 سنٹی میٹر اور صحت مند نوجوانوں کیلئے آرمی تقررات کیلئے 23 اپریل کو سنگاریڈی ڈیویژن میں امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم میں 24 اپریل کو سدی پیٹ ڈیویژن اسپورٹس اسٹیڈیم اور 25 اپریل کو میدک ڈیویژن اسپورٹس اسٹیڈیم میں اسکریننگ ٹسٹ ہوگا جس میں کامیاب امیدواروں کا 26 اپریل کو اہلیتی امتحان ہوگا اور 27 اپریل کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ منتخب امیدواروں کو 28 اپریل تا 7 مئی 10 روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگا ۔ اور ضلع عادل آباد میں 8 مئی کو منتخب امیدواروں کے اسناد کی جانچ کی جائے گی اور 9 مئی کو فزیکل اگزامنیشن ہوگا ۔ آر می کرنل اے کے روہیلا نے کہا کہ آرمی کے تقررات میں کسی بھی درمیانی افراد سے رجوع ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ آرمی کے عہدیدار صاف و شفاف طریقہ سے اپنا کام بخوبی انجام دیں گے ۔ 4 مئی کو عادل آباد میں آرمی ریالی منعقد کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT